قومی اداروں کے سربراہان کا تقرر کمیشن کو کام تیز کرنیکی ہدایت

کمیشن سربراہ عبدالرؤف کی چھٹی ختم،ایم ڈی پی آئی اے کیلیے 3 نام وزیراعظم کوارسال


فیاض ولانہ December 16, 2013
کمیشن سربراہ عبدالرؤف کی چھٹی ختم،ایم ڈی پی آئی اے کیلیے 3 نام وزیراعظم کوارسال. فوٹو فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ایچ آر کمپنی (فرگوسن) کے تعاون سے اہم قومی اداروں کے سربراہوں کے چنائو اور تقرر کا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

3 ہفتے قبل رخصت پر جانیوالے وفاقی ٹیکس محتسب اور اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کے سربراہ آج (پیر) سے اپنے فرائض کی دوبارہ انجام دہی شروع کر دیں گے۔ وزیر اعظم کے قائم کردہ اس کمیشن نے 58 اہم قومی اداروں میں سے اب تک صرف 2 اداروں کے سربراہوں کے نام شارٹ لسٹ کر کے وزیر اعظم کو بھجوائے ہیں، جن میں سے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ قومی و بین الاقوامی اخبارات میں اشتہارات کے بعد موصول ہونیوالی سیکڑوں درخواستوں کی فرگوسن لمیٹڈ سے چھان بین کے بعد پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر کیلئے تین حتمی ناموں کی لسٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے جن میں سے ایک غیر ملکی شہرت کے حامل امیدوار بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم آئندہ ایک دو روز میں ایم ڈی پی آئی اے کے حوالے سے فیصلہ کر لیں گے۔

 photo 6_zpsf9feeee6.jpg

ادھر اعلیٰ اختیاراتی کمیشن آئندہ چند یوم میں چیئرمین پیمرا، چیئرمین نیپرا اور چیئرمین اوگرا سمیت 27 اہم اداروں کے سربراہان کے چنائو اور تقرر کیلئے طلب کی گئی درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ کر کے تین تین ناموں کی سمری وزیر اعظم کو روانہ کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف چیئرمین نادرا طارق ملک اور چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی برطرفی کے بعد اب اس نوعیت کی مزید متنازعہ صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے انھوں نے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کے چیئرمین عبدالرئوف چوہدری ، ممبران اعجاز نبی اور ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا کو اپنا کام ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹانے کا کہا ہے، یاد رہے آخر الذکر دونوں ممبران کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے فیصلوں میں تاخیر ہو رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |