خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیر جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: مرا ہوا چوہا
فرح ثاقب، لاہور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں الماری کی صفائی کر رہی ہوں اور وہاں کپڑوں کے ساتھ ایک چوہا بھی مرا ہوا میرے ہاتھ میںآ جاتا ہے، جس کے باعث میں بہت زیادہ ڈر جاتی ہوں اور سب کچھ نیچے پھینک کر اپنے بھائی کو آوازیں دینے لگ جاتی ہوں۔ میری چیخوں سے ڈر کر سب گھر والے میرے کمرے میں آ جاتے ہیں۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہرہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے اور باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں،کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے، جس سے مال و اسباب میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔

عطر
نعمان اخلاق،لاھور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے ہمسائے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے گھر واپس آئے ھیں اور انہوں نے مجھے کچھ تبرکات دیے ہیں، جس میں ایک بہت ہی مسحور کن خوشبو والا عطر بھی ہے۔ میں اس کی خوشبو سے اس قدر مسحور ہوتا ھوں کہ ہر وقت اسی کو سونگھتا رہتا ھوں۔ وہ بہت ہی بھینی اور زبردست ہوتی ہے کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اسے کیسے الفاظ میں بیان کروں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے، جو اس بات کو ظاھر کرتا ھے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ھے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ھو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

تیراکی
مومنہ خان، اسلام آباد

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی ندی یا تالاب میں ھوں اور بہت پانی بہت تیز ہے، جس سے میں بچنے اور تیرنے کی کوشش کر رہی ہوں، مگر پانی بہت تیز ہے اور ٹھنڈا بھی۔ میرے بازو شل ھو چکے ھیں مگر مجھ سے تیرا نہی جا رہا۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ھوتا ھے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے، کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان بھی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ھر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

بھائی کا بخار
منورہ بیگم، لاھور

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میرا چھوٹا بھائی کئی مہینوں سے بخار میں مبتلا ھے۔ ھم نے مختلف مقامات سے دم بھی کروایا مگر کہیں سے فرق نہیں پڑتا اور پرانا بخار کہہ کے سب جان چھڑا رہے ہیں۔

تعبیر: یہ خواب ظاھر کرتا ھے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے، زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ھوئے گزرتا ھے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذہن کو نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیؐ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ھے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

خالی کھیت
حمدان شیخ،گوجرانوالہ

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے ابو گاؤں گئے ہیں اور میں بھی زبردستی ان کے ساتھ آ گیا ہوں، یہ شدید سردی کے دن ہیں۔ میں چچا اور والد کے ساتھ کھیتوں میں جاتا ھوں تو دیکھتا ھوں کہ سرسوں کے کھیت جو ابھی خوب پھل پھول رھے تھے وہ سب کے سب ختم ہو گئے ہیں۔ پورے کا پورا کھیت خالی ھوتا ھے۔ یہ دیکھ کر نا صرف ھم بلکہ آس پاس کے لوگ بھی بہت پریشان ھوتے ھیں۔ اس روز ہماری حویلی میں سب گاوں والے جمع ہوتے ہیں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاھر ھوتا ھے کہ اللہ نا کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ھو سکتا ھے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ھے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

سڑھیوں پر سانپ
شیراز مغل، لاھور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں کہیں جا رھا ھوں اور سیڑھیوں میں دو سانپ بیٹھے ھیں، میں گھبرا کے اوپر آ جاتا ھوں اور سب کو منع کرتا ھو ں کہ کوئی نیچے نہ جائے۔ سارے دروازے ھم بند کر دیتے ھیں اور پولیس کو فون کرنے لگ جاتے ھیں۔ میری بہن چھت سے جا کر ہمسائیوں کو بھی بتاتی ھے، جس سے کافی لوگ ہمارے گھر کے باہر جمع ہو جاتے ہیں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاھر ھوتا ھے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے، جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |