محکمہ کورنٹائن نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگا دی

قیمتیں بڑھنے، قلت کا خدشہ، سندھ میں بارشوں سے ٹماٹر کی فصل تباہ ہوئی


رضوان آصف September 04, 2020
پابندی ختم کرانے کیلیے وفاق کو درخواست کر دی، اسپیشل سیکریٹری زراعت ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ '' کورنٹائن '' نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کردی جس کے سبب ملک بھر میں آلو اور ٹماٹر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ ماہ کاشت کی گئی ٹماٹر کی فصل تباہ ہو چکی ہے اور نئی فصل دسمبر میں آئے گی، ''چپس'' تیار کرنے والی فوڈ فیکٹریاں ایران سے امپورٹ کردہ آلو استعمال کرتی ہیں، امپورٹ بند ہونے سے وہ مقامی آلو کی بڑے پیمانے پر خریداری کا آغاز کر چکی ہیں۔

سبزی منڈیوں کے تاجروں نے گزشتہ روز سیکرٹری زراعت سے ملاقات کر کے انھیں ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد محکمہ زراعت نے کورنٹائن کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو سرکاری مراسلہ ارسال کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |