پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار

امریکی ریسرچ فرم نے عالمی سطح پر چوتھی بہترین مارکیٹ کا درجہ دیا


Salman Siddiqui September 02, 2020
کورونا سے بہترین اندازمیں نمٹنے سے معیشت ٹریک پر آگئی، فرخ ایچ خان ۔ فوٹو: فائل

TIRANA: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیویارک میں قائم ریسرچ فرم ' مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ' کے مطابق 2020ء میں ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔ عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔

پی ایس ایکس کے سی ای او ؍ ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ' خالص فروخت کنندہ' تھے وہ اگست کے مہینے میں ' خالص خریدار' بن کر اُبھرے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔ حکومت اور مرکزی بینک، دونوں نے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے جرأتمندانہ اقدامات کیے۔ فوری اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں