اجرک آسمان کی نیلاہٹ سے ملی شفق کی لالی

سرخ اور نیلے رنگوں میں رنگی اور دل کش نقش ونگار سے مزین اجرک صدیوں سے سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے


Musa Raza December 15, 2013
ماڈل: صائمہ انصار / ملبوسات: مہوش آفتاب / ایکسپریس

LONDON: اجرک، جیسے آسمان کی نیلاہٹ نے شفق کی لالی کو سنگ لیا اور پھولوں کلیوں کو اپنے رنگ میں رنگ کر ایک دل کش پہناوے کا روپ دھارلیا۔

سندھ کی خوب صورت اور منفرد ثقافت کے عناصر میں اجرک نمایاں ترین ہے۔ سرخ اور نیلے رنگوں میں رنگی اور دل کش نقش ونگار سے مزین اجرک صدیوں سے سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو موسموں کی شدت سے بچاتی ہے بل کہ شخصیت کو دیدہ زیب بھی بناتی ہے۔ صدیوں تک شانوں اور سروں کی زینت بنی رہنے والی اجرک اب ملبوسات میں بھی ڈھل چکی ہے۔ خواتین اجرک کے کپڑے کی قمیص ذوق و شوق سے بنواکر پہنتی ہیں۔ اجرک کی قمیص اپنے رنگوں اور نقش ونگار کے باعث شخصیت کو منفرد رعنائی عطا کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |