انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عامر کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

آئی سی سی نے بولر یا کھلاڑی پر گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی عائد کررکھی ہے


Abbas Raza August 29, 2020
پاکتانی پیسر نے تھوک سے بال چمکا کر آئی سی سی کی پابندی کی خلاف ورزی کی(فوتو، فائل)

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی گائیڈ لائنز میں واضح کیا گیا تھا کہ کوئی بولر ہو یا کھلاڑی گیند کو چمکانے کیلیے لعاب دہن یا تھوک کا استعمال نہیں کرسکتا لیکن محمد عامر زبان سے تھوک لگانے کے بعد گیند پر استعمال کرتے نظر آرہے ہیں۔

پیسر اپنے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد دورہ انگلینڈ سے دست بردار ہوگئے تھے۔بعد ازاں دستیابی ظاہر کی تو انھیں انگلینڈ روانہ کیا گیا۔ دیگر کھلاڑی زیادہ عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں اکٹھے رہے اور ایس اوپیز کے بھی عادی ہوگئے۔ محمد عامر شاید اسی لیے بھول گئے کہ گیند کو تھوک کے بجائے پسینہ سے چمکانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں