عبدالقادرملاکی پھانسی پرمذمت لیاقت بلوچ نے شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا

تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ خصوصی طور پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے پاس چل کر گئے۔


فیاض ولانہ December 14, 2013
تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ خصوصی طور پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے پاس چل کر گئے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملاکو پھانسی دیے جانے کی مذمت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعے کوجاپان کے شہنشاہ کی سالگرہ کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ خصوصی طور پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے پاس چل کر گئے۔

انھوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنے بڑے مجمع میں خصوصی طور پر آپ کو تلاش کر کے آپ کے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آیا ہوں، آپ نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دیے جانے پر جس جرأت مندی سے مذمت کی ہے میں اور میری پوری جماعت آپ کے شکر گزار ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آپ کو شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں یہ میرا ہی نہیں ہر اس شخص کا فرض بنتا ہے جس کے سینے میں ایک پاکستانی کا دل دھڑکتا ہے، میں نے کچھ نہیں کیا صرف اپنا فرض ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |