میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں یونیفارم پالیسی کے تحت داخلوں کا آغاز

ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ 15 ستمبرتا 15 اکتوبر ہونگے، انٹرسائنس میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے طالبعلم شریک ہوسکیں گے


Tufail Ahmed August 17, 2020
انٹر ی ٹیسٹ میں 33 فیصد سے کم مارکس حاصل کرنیوالے طالب علموں کومیڈیکل کالجوں میں داخلہ نہیں دیاجائے گا، ذرائع

ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں سال برائے 2020-21 کے لیے یونیفارم پالیسی کے تحت داخلوں کا عمل دوماہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے، ملک بھر میں یونیفارم داخلہ پالیسی کے تحت انٹری ٹیسٹ (تحریری امتحان) 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے درمیان منعقد کیے جائیں گے، ہر صوبہ مقرر کردہ تاریخ کے دوران انٹری ٹیسٹ کرانے کا مجاز ہوگا۔

امسال میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹرسائنس میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طالب علم انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرسکیں گے۔ واضح رہے گزشتہ سال انٹرسائنس میں 70 فیصد نمبر لانے والے طالب علموں کوانٹری ٹیسٹ میں شرکت کی پالیسی مرتب کی گئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ گذشتہ سال بیشتر میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ بلوچستان حکومت نے اعتراض کیا تھا کہ بلوچستان میں انٹرسائنس 70 فیصد نمبرلانے والت طالب علموں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

بلوچستان کے اس اعتراض کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طالب علموں کے لیے انٹرسائنس میں 65 فیصد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔65 فیصد مارکس لانے والے طالب علم میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دینے کے مجاز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹر ی ٹیسٹ میں 33 فیصدسے کم مارکس حاصل کرنیوالے طالب علموں کومیڈیکل کالجوں میں داخلہ نہیں دیاجائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت کی سربراہی میں گذشتہ روزسندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں ڈاؤیونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت صوبے کے تمام سرکاری و غیر سرکاری میڈیکل کالجوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |