اوقاف واگزاراراضی زراعت فشنگ کیلیے لیزپر دینے کا فیصلہ

یہ اراضی جنگلات کیلیے مختص کر کے پودوں کی شجر کاری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے


Qaiser Sherazi August 17, 2020
یہ اراضی جنگلات کیلیے مختص کر کے پودوں کی شجر کاری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے: فوٹو : فائل

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر سے واگزار کرائی گئی 34510 ایکڑ اراضی کو ڈیری فارمنگ،فش فارمنگ،لائیو اسٹاک فارمنگ کے لیے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لیز شفاف اور میرٹ پراوپن نیلامی میں دی جائے گی جبکہ 175 ایکڑ اراضی پر جنگلات لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے، یہ اراضی جنگلات کیلیے مختص کر کے پودوں کی شجر کاری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اس اراضی پر پھل دار،پھولدار،سایہ دار درخت اور پھولوں کی بیلیں لگائی جائیں گی۔

جنگلات، پودوں کی آب پاشی کے لئے پنجاب بھر میں محکمہ اوقاف کی تمام ملکیتی مساجد،امام بارگاہوں، درباروں میں وضو کے پانی کو بھی قابل استعمال بنانے کے لیے ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |