یورپی یونین پاکستان سے تجارتی توازن بہتربنائےایف پی سی سی آئی

پاکستان ای یوممالک سے 10ارب ڈالر کی اشیا درآمد،6ارب ڈالرکی برآمد کرتا ہے


Commerce Reporter December 14, 2013
یورپی یونین کو درآمد و برآمد کے اس واضح فرق کو کم کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ فوٹو: فائل

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر اظہر سعید بٹ نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک سے پاکستان 10ارب ڈالر سے زائد کی اشیا درآمد کرتا ہے جبکہ یہ ممالک پاکستان سے 6ارب ڈالر کی امپورٹ کرتے ہیں، یورپی یونین کو درآمد و برآمد کے اس واضح فرق کو کم کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے اس حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پہلے پاکستانی ایکسپورٹرز کو 3 سے 10فیصد تک اضافی ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی تھی۔



جس کی وجہ سے یورپی درآمدکنندگان کو سری لنکا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سے مصنوعات کی برآمد میں کشش محسوس ہوتی تھی، اب جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے بعد پاکستانی مصنوعات یورپی مارکیٹ میں بہتر طور پر ان ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |