خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

MANCHESTER: کھانے میں بھگدڑ

فرح جلیل، لاہور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مارکیٹ میں کچھ کھا پی رہی ہوں۔ اسی دوران وہاں بڑے بڑے برتنوں میں حلیم نما کھانا لے کر کچھ لوگ آ جاتے ہیں۔ ایک بڑی اماں مجھے بھی اشارہ کرتی ہیں کہ آو تم بھی بانٹو۔ میں ان سے ڈول لے کہ بھر بھر کے کھانا برتنوں میں ڈالنا شروع کر دیتی ہوں کہ اسی دوران ایک ریچھ جانے کہاں سے آ جاتا ہے اور یک دم بھگڈر سی مچ جاتی ہے۔ میں بھی مارے خوف کے ایک درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہوں۔

تعبیر:یہ خواب اس بات کو ظاہرہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے،گھریلو سطح پر تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں،کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے، جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد اور نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

مسجدی نبویؐ کی زیارت

اقبال نواز، لاہور

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور سب گھر والے مدینہ شریف میں ہیں اور بہت خوش ہیں کہ اللہ نے ہم کو اس قابل سمجھا۔ ہم بہت خوشی خوشی کے ساتھ مسجد نبویؐ میں پھر رہے ہیں اور میری امی وہاں کچھ بانٹ رہی ہیں۔برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں، ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

بدذائقہ کھانا

مومن جیلانی،اسلام آباد

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر والے سب کہیں گئے ہوئے ہیں اور میں اپنی دوست کے ساتھ پیپر کی تیاری کر رھی ہوں۔ وہ اپنے ساتھ کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی لائی ہے۔ ہم دونوں وہ کھاتے ھیں مگر مجھے وہ کھانا اتنا بدذائقہ لگتا ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتی، جس کے بعد میں فوراً باتھ روم جانے کے بہانے باہر جا کر اسے تھوک دیتی ہوں لیکن واپس آ کر دیکھتی ہوں کہ میری بہن اس کے ساتھ بیٹھی کھا رھی ہوتی ہے۔میں اس کو اشارے بھی کرتی ہوں کہ نا کھائے مگر وہ سنتی نہیں۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی، ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

ڈبہ کھولنے کی کوشش

نازیہ منور، لاہور

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنی نانی کے گھر گئی ہوں اور وہاں ایک کمرے کی الماری میں ایک ڈبہ دیکھ کہ اٹھا لیتی ہوں کہ شائد اس میں پیسے ہوں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ میں کسی نوکیلی چیز سے اس ڈبے کو کہولنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

تعبیر: یہ خواب ظاہرہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذہن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

پیسوں کا غائب ہونا

احمد انصاری،گوجرانوالہ

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میری ساس اپنی کمیٹی نکلنے پر رات کو سب کو دعوت دے رہی ہیں، صبح میری آواز گھر میں خوب شور سے کھلی کیوں کہ میری ساس کے پیسے کہیں غائب ہو گئے ہیں اور سب ان کو تلاش کر رہے ہیں، میں بہت ڈر جاتی ہوں کہ کہیں مجھ پر نہ الزام لگا دیں۔ پریشانی اتنی ہے کہ جب میری آنکھ کھلی تب بھی میرا دل بہت پریشان تھا۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہرہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے، رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

سانپ کا احساس

شبانہ کوثر، لاہور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں صفائی کر رہی ہوں، اچانک دیکھتی ہوں کہ ٹی وی کے پیچھے کچھ کالا سا ہے، میں ڈسٹر ہاتھ میں لے کر اسے ہٹانے کے لئے آگے دیکھتی ہوں تو اس میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ چیز چلنا شروع کر دیتی ہے، اچانک مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ سانپ ہے۔ میں زور زور سے چیخیں مارتی باہر کی طرف بھاگتی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہرہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رھا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہو جائے، جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |