ریلوے کاعید پرپردیسیوں کیلیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

3 ٹرینیں27، 28،29 جولائی کوکراچی سے راولپنڈی ،پشاورکے لیے روانہ ہوں گی


Qaiser Sherazi July 25, 2020
تیز گام، سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس ،گرین لائن میں اضافی کوچزلگیں گی فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے عید قربان پردیسیوں کیلیے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے،راولپنڈی سے ملتان کے لیے اسپیشل عید ٹرین کی آج ہفتہ25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی جائے گی جبکہ 27 جولائی سے31 جولائیتک 5دن تمام ریل کاروں کے ساتھ ایک ایک اضافی کوچ لگائی جائے گی۔

راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے لئے 27 جولائی سے30 جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی،3 اسپیشل عید ٹرینیں27، 28 اور29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی ،پشاور کے لئے چلیں گی، ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے،ہم ہر کوچ کی 60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔

سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت 40 فیصدسیٹیں خالی رکھی جارہی ہیں، تیز گام،سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔