ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں 200 افسران کے تبادلے کا بڑا حکم

آئیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، کیسکو، پیسکو میں بھی درجنوں افسران کو ان کے عہدوں سے ٹرانسفر کردیا گیا


آئیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، کیسکو، پیسکو میں بھی درجنوں افسران کو ان کے عہدوں سے ٹرانسفر کردیا گیا (فوٹو : فائل)

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بدانتظامی اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے سیکریٹری پاور نے چارج سنبھالنے ہی ملک بھر کی ڈسکوز (پاورڈسٹری بیوشن کمپنیز ) میں ایک ہی دن میں 200 سے زائد افسران کے تبادلے کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری پاور عمر رسول نے چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی دبنگ انٹری دیتے ہوئے ملک بھر کی ڈسکوز میں 200 سے زائد افسران کی تبدیلی کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کے اجلاس میں سیکریٹری پاور عمر رسول نے سی ای اوز کو بند لفافے دیئے اور کہا ہے کہ ان میں موجود فہرست کے مطابق افسران کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ٹرانسفر کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ان افسران کی فہرستیں انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں تیار کی گئیں۔ اس طرح مختلف ڈسکوز نے سیکریٹری پاور عمر رسول کی طرف سے فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق افسران کو ان کے عہدوں سے ٹرانسفر کردیا۔ لیسکو کے 27 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، 4 کو ایڈیشنل چارج دے دیے گئے۔

سپرنٹنڈنٹ انجنئیر محمد نعیم کو سینٹرل سرکل سے تبدیل کرکے ایس ای اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا، ایس ای اوکاڑہ اللہ یار خان کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل سرکل، ایس ای محمد رشید کو ڈپٹی مینجر او اینڈ ایم ، مینجر ایم اینڈ آئی محمد افضل ندیم کو سپرٹنڈنٹ انجنئیر ایسٹرن سرکل، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ بشیر احمد چوہدری کو ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن لیسکو ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا۔

مینجر پی اینڈ ایس صدیق اللہ خان پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی ، مینجر میٹریل مینجمنٹ شاہد محمود کو مینجر میٹریل ڈسپوزل، تقرری کے منتظر بشارت بشیر کو ایکسئین گلشن راوی، میاں محمود افضل مینجر ایڈمن کو ڈائریکٹر ایچ آر ڈسپوزل، ڈپٹی مینجر پروکیورمنٹ عاصم ضمیر کو ڈپٹی مینجر پی این ڈی ، ایکسین گلشن راوی کامران نوید کو ایکسین مانا والا، ایکسین شاہپور عبدالخلیل کو ایکسئین شاہ کوٹ، فیصل اشرف کو داتا دربار سے تبدیل کر کے ایکسین قصور رورل، عباس علی کو گلبرگ سے تبدیل کر کے ایکسین شیخو پورہ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔


ایکسئین شیخوپورہ ظفر اللہ سانگی کو ایکسئین سمن آباد، مینجر میٹریل ڈسپوزل افتخار احمد کو مینجر پروکیورمنٹ، ایکسئین قصور رورل جمشید خان کو ایکسئین داتا دربار، ایکسیئن شاہ کوٹ چوہدری محمد سرور کو ایکسئین شاہ پور ڈویژن، ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی عقیل ظفر کو ایکسئین کوٹ لکھپت، ایکسئین ننکانہ شفقت محمود کو ایکسئین کوٹ عبدالمالک، ڈائریکٹر آپریشنز پرویز اقبال کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

اسسٹنٹ مینجر ایم سی اینڈ سی ابوبکر خان کو ڈپٹی مینجر پروکیورمنٹ، فیسکو میں ایکسئین محمد مظہر اقبال، ایکسئین علی نواز خان، ایکسئین آفتاب علی، ایکسئین اخترحسین قزلباش، ایکسئین عصمت اللہ، ایکسئین بابر ریاض، ایکسئین غلام نبی، ایکسئین محمد امجد، ایکسئین مدثر احمد، ایکسئین محمد سلیم شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر سید احمد علی شاہ، ایکسئین محمد نعمان فرزند، ایکسئین محمد وقاص بیگ کو ان کے عہدوں سے ٹرانسفر کردیا گیا۔

اسی طرح آئیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، کیسکو، پیسکو میں بھی درجنوں افسران کو ان کے عہدوں سے ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں