فنکار جادوگراقبال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

انٹرنیشنل برادرز آف میجیشن امریکا ، یونائیٹڈ میجیشن آف پاکستان کے سینئرممبر رہے


شاہ زیب خان July 17, 2020
اقبال حسین نے 1990 سے 1998 تک پاکستان ٹیلی ویژن پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو، اسٹاف

میجیشن آف پاکستان کے صدر اور پاکستان ٹیلی وژن کے اے کلاس جادوگر اقبال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسٹریٹ میجک کے کارڈز پلے میں کمال مہارت رکھنے والے اقبال حسین ملک بھر کے نامور ہوٹلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا اعزاز رکھتے تھے ناظرین کو اپنی جادوگری سے حیران کرنے والے اقبال حسین ملک کے پہلے میجیشن تھے جو80 کی دھائی سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔

انہوں نے 1990 سے 1998 تک پاکستان ٹیلی وژن جبکہ ہزاروں نجی تقریبات ، اسکولوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ انٹرنیشنل برادرز آف میجیشن امریکہ ، یونائیٹڈ میجیشن آف پاکستان کے سینئرممبر رہے جبکہ بیرون ملک چین ، ہندوستان اور ہانگ کانگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

بچوں میں گھل مل جانے والے اور جادوگری کے ماہر اقبال حسین پشاور کے علاقہ کاکشال میں پیدا ہوئے چار بیٹوں اور اہلیہ کے ساتھ لنڈی ارباب باچائی لار میں رہائیش پذیر تھے گذشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

اقبال حسین کے بیٹے آصف اقبال نے ایکسریس سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ملک بھر میں والد کے فن کو پذیرائی ملی اپنی مدد آپ کے تحت جادوگری کے فن کو دوسروں تک پہنچا رہے تھے آج تک سرکاری سطح پر ان کے فن کی بدولت کوئی مالی امداد نہ مل سکی انہوں نے ساری عمر جادوگری کے فن کیلئے وقف کئے رکھی تاہم حکومتی سطح پر کبھی بھی ان کی کوئی امداد نہ ہوئی، والد کے ہوتے ہوئے تو یہ حکومت نہیں جاگی شاید ان کی موت کے بعد ان کے فن کو تسلیم کرے اور ہماری مالی امداد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |