کورونا دوسرے ملکوں میں پھیلانے کا الزام جھوٹ ہے معید یوسف

پاکستان سے کورونا مریض باہر جانے سے روکنے کیلئے پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، مشیر قومی سلامتی امور


APP/وقاص احمد July 03, 2020
پاکستان کو تنہا نہیں ہونے دیا جائیگا، معید یوسف فوٹو : فائل

وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان سے کورونا دیگر ملکوں میں پھیلانے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا وباء پوری دنیا میں پھیلی،پاکستان کو سنگل آؤٹ نہ کیا جائے۔

 

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران معید یوسف نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والے چند پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان کا نام خراب ہوا، مسافر حکومت اور ایئرلائنز کی پالیسیوں پر لازمی عمل کریں، وزارت خارجہ نے معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان سے کوئی کورونا کا مریض باہر جانے سے روکنے کیلئے پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جس مسافر میں کورونا کی علامات پائی گئیں وہ سفر نہیں کرسکے گا۔ بیرونِ ملک جانیوالے تمام مسافر حکومت اور ایئرلائنز کی ان پالیسیوں پر لازمی عمل کریں، کسی بھی بیماری کی علامات والے ٹیسٹ کروا کر ایئرپورٹ آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں