کورونا کیسز متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے اورشرقی دوسرے نمبر پرآگیا

ضلع جنوبی میں6156اور ضلع شرقی میں4297 کیس رپورٹ ہوئے،زیادہ اموات ضلع وسطی میں154اورشرقی میں147 ہوئیں


ریجا فاطمہ June 23, 2020
کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے متعلق حکومت نے 20 جون تک کے اعدادوشمار جاری کردیے

LONDON: سندھ سمیت کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی اور ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی اور ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئی ہیں،کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے جبکہ ضلع شرقی دوسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ (ہاٹ اسپاٹ ایریاز) سے متعلق حکومت سندھ نے 20 جون تک کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے، رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ضلع جنوبی پہلے جبکہ ضلع شرقی دوسرے نمبر پر ہے، سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی میں 6 ہزار 156 اور ضلع شرقی میں 4 ہزار 297 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی اور ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں، ضلع وسطی میں 154 جبکہ ضلع شرقی میں 147 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی کے 2 علاقوں میں 4 ہزار 297 کیسز اور 147 اموات ہوئیں ، گلشن ٹاتون کی 14 یوسیز میں 3 ہزار 101 کیسز جبکہ 97 اموات ہوئیں، جمشید ٹاؤن کی 13 یوسیز میں ایک ہزار 196 کیس اور 50 اموات ہوئیں، ضلع جنوبی کے 2 علاقوں میں 6 ہزار 156 کیسز اور 44 اموات ہوئیں، لیاری ٹاؤن کی 12 یوسیز میں 190 کیس اور 36 اموات ہوئیں، صدر ٹاؤن کی 16 یوسیز میں 5 ہزار 966 کیس اور 8 اموات ہوئیں، ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں ایک ہزار 859 کیسز اور 154 اموات ہوئیں، گلبرگ ٹاؤن کی 8 یوسیز میں 769 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 35 اموات ہوئیں۔

لیاقت آباد ٹاؤن کی 11 یوسیز میں 272 کیس اور 44 اموات ہوئیں، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی 10 یوسیز میں 705 کیس اور 49 اموات ہوئیں، نارتھ کراچی ٹاؤن کی 13 یوسیز میں 113 کیسز اور 26 اموات ہوئیں، ضلع کورنگی کے 4 علاقوں میں کل 2624 کیسز اور 74 اموات ہوئیں۔

کورنگی ٹاؤن کی 10 یوسیز میں کورونا کے کل ایک ہزار 222 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 29 اموات ہوئیں، شاہ فیصل ٹاؤن کی 9 یوسیز میں 684 کیسز اور 24 اموات ہوئیں، لانڈھی ٹاؤن کی 7 یوسیز میں 339 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 15 اموات ہوئیں، ملیر کی 4 یوسیز میں 380 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات ہوئیں، ضلع غربی کے 5 علاقوں میں 510 کیسز اور 72 اموات ہوئیں، سائٹ ٹاؤن کی 9 یوسیز میں 130 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 19 اموات ہوئیں، اورنگی ٹاؤن کی 13 یوسیز میں 86 کیسز اور 21 اموات ہوئیں، کیماڑی ٹاؤن کی 8 یوسیز میں 55 کیسز اور 11 اموات ہوئیں، بلدیہ ٹاؤن کی 8 یوسیز میں 189 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 اموات ہوئیں، گڈاپ کی 4 یوسیز میں 50 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ7 اموات ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |