ایک بھارتی 4 اسرائیلی طیارے مار گرانے والے کیپٹن ر سیف الاعظم بنگلادیش میں انتقال کرگئے

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


Numaindgan Express June 16, 2020
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ایئر فورس کے شاہین گروپ کیپٹن (ر) سیف الاعظم طویل علالت کے بعد بنگلادیش میں انتقال کر گئے۔

کیپٹن (ر) سیف الاعظم نے 1960 سے 1971 تک پاکستان ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں بھارتی طیارہ مار گرا کر پاکستان کے دفاع میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا۔

عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی اور بھارتی طیاروں سمیت پانچ طیاروں کو نشانہ بنانے پر انہیں ایس ACE بھی قرار دیا گیا تھا۔ 1971 کے بعد بنگلادیش کی فضائیہ میں شامل ہوگئے تھے جہاں 1989 تک خدمات انجام دیں۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں