وفاق نے کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت سے واپس لے لیا

جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سمیت لاہور کا شیخ زید اسپتال بھی شامل


مذکورہ اسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت سے واپس لے لیا جب کہ لاہور کے شیخ زید اسپتال کا انتظام بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

وفاقی وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے کہ مذکورہ اسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی، نہ ہی استالوں میں کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی، اسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔

دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت میں صوبوں کو صوبائی خودمختاری دیے جانے کے حوالے سے کی جانے والی 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد کراچی میں وفاق کے ماتحت چلنے والے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر۔ قومی ادار برائے امراض قلب اور قومی ادار برائے اطفال صحت کو صوبائی حکومت سندھ کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کے بعد ان تینوں اسپتالوں کو انتظامی طور پر محکمہ صحت سندھ کے ماتحت کردیا گیا تھا اور ان تینوں اسپتالوں کے انتظامی سربراہوں کو صوبائی محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

بعدازاں تینوں اسپتالوں کے ملازمین کی جانب سے اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلینچ کیا گیا تھا جو کئی سال تک عدالت عالیہ میں زیر سماعت رہا۔ وفاق سے صوبائی حکومت کے ماتحت ہونے سے قبل ان تینوں اسپتالوں کے ملازمین وفاقی حکومت کے ملازمین تھے ان میں سے سیکڑوں ملازمین نے اسپتالوں کوصوبائی حکومت کے زیر انتظام کرنے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کیاکئی سال مقدمہ عدالت میں زیر سماعت رہا جس کے بعد اعلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کراچی اور لاہور سمیت ان اسپتالوں کو واپس وفاق کے ماتحت کرنے کی ہدایت دی تھی۔

کراچی میں وفاق کے ان تینوں اسپتالوں کو جب صوبائی حکومت کے ماتحت کیا گیا تو ملازمین کے سروسز۔ پروموشن۔ رٹائرڈمنٹ سمیت دیگر پیچیدہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی کے جناح اسپتال۔ این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی اسپتالوں کیلیے 13 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس سے قبل جب تک یہ تینوں اسپتال صوبائی حکومت کے ماتحت تھے تو سندھ حکومت کی جانب سے ان اسپتالوں کو گرانٹ فراہم کی جاتی رہی ،2020۔2021 کا صوبائی بجٹ میں یہ دیکھنا یوگا کہ صوبائی حکومت ان اسپتالوں کے لیے رقم مختص کرتی ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |