پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر بند کردیے گئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لاہور اور کراچی کے دفاتر 21 جون تک بند کردیے گئے


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لاہور اور کراچی کے دفاتر 21 جون تک بند کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر بند کردیے گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لاہور اور کراچی کے دفاتر 21 جون تک بند کردیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق پی ایچ ایف اسٹاف کو گھر سے معمول کے امور نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دفاتر کی بندش میں توسیع یا دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔