’’یہ میرا پاکستان ہے‘‘ بابر اعظم تنور والے کے جذبہ انسانیت کے معترف

میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے، بابر اعظم


میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب لوگوں کو روٹی مفت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے پر تنور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف کر ڈالی اور فخر سے کہا ہے کہ یہ میرا پاکستان ہے۔

کرکٹر بابر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تنور والے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے، یہ ہی انسانیت ہے، میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔



مداحوں نے تنور والے کے اس جذبے کو بہت سراہا اور ساتھ ہی بابر اعظم کی جانب سے اس جذبہ خدمت کے اعتراف کو بھی پذیرائی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔