جاوید میاں داد کا فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ

1999میں کوچنگ اس لیے چھوڑی کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا فکسنگ ہورہی ہے، سابق کپتان


سلیم ملک،عطاالرحمان اور دیگر کرکٹرز نےچند پیسوں کیلیےملک بیچا، جاوید میاں داد۔ فوٹو، فائل

سابق ٹیسٹ کپتان اورعظیم بیٹسمین جاوید میانداد نےفکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قانون بنوائیں اور فکسنگ کا جرم کرنے والے کرکٹرز کو پھانسی دلوائیں جبکہ کھلاڑی کےساتھ بکیز کو بھی پھانسی دی جائے۔ سلیم ملک،عطاالرحمان اور دیگر کرکٹرز نےچند پیسوں کیلیےملک بیچا۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم نے کیریئر تباہ کردیا، عطا الرحمان کا الزام

انہوں نے کہا کہ 1999میں کوچنگ اس لیے چھوڑی کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ فکسنگ ہورہی ہے۔ جسٹس قیوم کمیشن کو فکسنگ سےمتعلق سب کچھ بتایا لیکن کھلاڑی بچ نکلے۔ کرکٹرزکمزور قوانین کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دعووں سےنکل کراب عمل درآمد کرے۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکے،عامر سہیل

ان کا مزیدکہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن نے جن کرکٹرزکو پی سی بی سے دور رکھنے کا کہا آج بھی وہ بورڈ سے جڑےہوئے ہیں۔ جن سابق کرکٹرز پر تھوڑا سا بھی شک تھا،انھیں کرکٹ بورڈ میں نہیں ہوناچاہیے تھا۔ عمر اکمل بھی اعتراف جرم کر کے واپس آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔