ماسک چہرہ شناسائی کیلیے سیکیورٹی نظام میں خلل ڈالنے لگا

ایئرپورٹ و اہم مقامات پر نصب کروڑوں کا سی سی ٹی وی فوٹیج سسٹم افادیت کھو بیٹھا


عمران اصغر May 02, 2020
 مشکوک افراد کی شناخت ممکن نہیں، سیکیورٹی اداروں کاحکومت کوتحریری آگاہ کرنیکا فیصلہ فوٹو:فائل

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سرجیکل ماسک کے استعمال نے سیکیورٹی انتظامات میں چہرہ شناسائی کے عمل کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔

مشکوک افراد اورمختلف جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب افراد کی نشاندہی میں مشکلات سے سرجیکل ماسک سیکیورٹی رسک بنتا جارہا ہے، ائیرپورٹ، ریلوے سٹیشنز، اہم عمارتوں، شہر کے داخلی و حارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، سی سی ٹی وی کیمروں سے چہرہ شناسائی کا عمل بری طرح متاثر ہونے لگا ہے، اس حوالے سے راولپنڈی میں تعینات سیکورٹی اداروں نے حکومت کوتحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکورٹی ادارے سے منسلک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ راولپنڈی کے 90 فیصد شہری ناک، منہ ڈھانپنے کے لیے سرجیکل ماسک کا استعمال کررہے ہیں جو موجودہ مشکل حالات میں صحت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی بھی ہے، لیکن دوسری جانب سرجیکل ماسک نے شہر میں موجود چہرہ شناسائی کے لیے سیکورٹی نظام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |