کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری

12اپریل تک رپورٹ ہونیوالے کیسز میں متاثرہ افرادکی تعداد 1326 ہے، محکمہ صحت


Tufail Ahmed April 13, 2020
متاثر ہونیوالوں میں30سے 39 سال کی عمر کے 267مریض بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 12 پریل تک رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 12اپریل تک رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کے متاثرہ افرادکی تعداد1326 جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 28 بتائی گئی ہے، رپورٹ میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کا بھی تناسب دیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں 12فیصد، ضلع مشرق میں 15فیصد، ضلع کورنگی میں 5فیصد، ضلع ملیر میں 6فیصد، ضلع جنوب میں 14فیصد، ضلع مغربی میں 6فیصد کورنا کے مریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 819 بتائی گئی ہے،حیدرآباد میں 12فیصد ، ضلع ٹندومحمدخان میں 1فیصدمریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 186ہے،سکھرمیں 21فیصد، خیرپور میں 1 فیصد جبکہ لاڑکانہ میں 1فیصد مریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 306بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ سے لے کر 9سال کی عمر کے 68مریض، 10سے 19سال کے عمر کے 103مریض،20سے 29سال کے عمر کے 269 مریض، 30سے 39 سال کی عمر کے 267مریض، 40 سے 49سال کی عمر کے 191مریض، 50سے 59 سال کی عمر کے 164 مریض، 60سے 69سال کی عمر کے 135مریض جبکہ 70سے ریادہ عمر کے 129 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے مردوں کی تعداد 926 ہیں جن کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ خواتین کی تعداد 400 ہے جن کا تناسب30فیصد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |