’’پرائس کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ‘‘ نظام غیرمؤثرقرار

تجویز دی گئی ہے کہ ضلعی سطح پر غیر تربیت یافتہ پرائس مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تقررمیں ناکامی کی بڑی وجہ ہیں


رضوان آصف April 10, 2020
’’پرائس کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ‘‘نظام غیرمؤثرقرار فوٹو: فائل

''پرائس کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ'' نظام غیرمؤثرقرار دے دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم آٹا بحران پر حالیہ تحقیقات کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال میں معاشی ماہرین اورحکومتی عہدیداروں اور سینئر بیوروکریسی کی جانب سے وفاقی و صوبائی سطح پر ''پرائس کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ'' کے موجودہ نظام کو ناکام اور غیر موثر قرار دے دیا گیا ہے اورتجویز دی گئی ہے کہ ضلعی سطح پر غیر تربیت یافتہ پرائس مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تقررمیں ناکامی کی بڑی وجہ ہیں۔

اس لئے وفاقی یا صوبائی سطح پر قیمتیں مقرر کی جائیں تاکہ یکسانیت قائم رہے جبکہ ''ڈنگ ٹپاو پالیسی '' کے تحت 25 سے زائد سرکاری محکموں کے غیر تربیت یافتہ افسروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا درجہ دینے کی بجائے ہر ضلع میں چند افسروں کا انتخاب کر کے انہیں کلی طور پریہ ذمہ داری سونپی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |