ترین کے قریبی وزرا سرکاری افسروں کی تبدیلی کا امکان

پنجاب کے وزرا سبطین خان،زوار وڑائچ،نعمان لنگڑیال، ایم ڈی پاسکو کے نام زیر گردش


رضوان آصف April 08, 2020
پارٹی عہدیداروں اور زرعی پروگرام پر بھی نظر ثانی کی جائے،مخالف لابی کی تجویز ۔ فوٹو: فائل

آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانیوالے غیر معمولی اقدامات اور تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جانیوالے وزرا، بیورو کریٹس اور تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اینٹی ترین لابی کی جانب سے وزیر اعظم پر دباو بڑھایا جارہا ہے جبکہ یہ کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے گئے309 ارب روپے مالیت کے وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام پر نظرثانی کر کے اس میں ترامیم کرائی جائیں۔

تحریک انصاف اور حکومت کے باخبر افراد نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر''ایکسپریس''کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت میں موجود جہانگیر ترین مخالف لابی نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تجویز دی ہے کہ جس طرح جہانگیر ترین نے لابنگ کر کے چینی ایکسپورٹ اور سبسڈی کے فیصلے کرائے، ویسے ہی انہوں نے اپنے چہیتے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر تعینات کرایا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |