ڈومیسٹک کرکٹرز کی بے روزگاری افسوسناک ہے محسن حسن خان

نتائج کیلیے ہر ذمہ دار کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، محسن خان



سابق چیف سلیکٹرمحسن خان نے کہاکہ کرکٹرز کی بے روزگاری افسوسناک ہے۔

محسن خان نے کہاکہ کرکٹرز کی بے روزگاری افسوسناک ہے، میں نے بطورکرکٹ کمیٹی سربراہ ایک ایسا پروگرام وضع کیا تھا جس میں عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی ٹیموں پر مشتمل معیاری کرکٹ بھی ہوتی اور ساتھ ہی ڈپارٹمنٹل کرکٹرز بیروزگار بھی نہ ہوتے لیکن جو حالات پیدا ہوئے مجھے استعفی دینا ہی بہتر لگا۔

انھوں نے کہا کہ نتائج کیلیے ہر ذمہ دار کا جوابدہ ہونا ضروری ہے لیکن میرٹ سے ہٹ کر عہدوں پر بٹھائے جانے والے کسی بھی شخص سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی،پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی جانب سے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی کارکردگی اور طریقہ کار کو سراہنے کے سوال پر محسن خان نے کہا کہ دیکھا تو یہ جائے گا کہ نتائج کیا سامنے آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔