آٹا بحران یوٹیلٹی اسٹورز نے مزید 2 لاکھ ٹن گندم مانگ لی

عملے کی ملی بھگت سے آٹے کے بوگس اعداد وشمار فراہم کرنے کی تحقیقات شروع


رضوان آصف April 01, 2020
عملے کی ملی بھگت سے آٹے کے بوگس اعداد وشمار فراہم کرنے کی تحقیقات شروع۔ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ سے مزید 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ہم سے مزید دو لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں نے ان شکایات کی تحقیقات شروع کردی ہیں جن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے عملہ کی ملی بھگت کے ساتھ اسٹورز پر ریکارڈ میں آٹے کی آمد اور فروخت کے بوگس اعدادوشمار فراہم کیے جا رہے ہیں اور کارپوریشن کی منتخب کردہ بعض فلور ملیں پاسکو سے اسٹورز کو آٹے کی فراہمی کیلئے ملنے والی 40 سے50 فیصدگندم مہنگے داموں اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی بلند قیمتوں کی وجہ سے مقامی یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ اور منتخب فلورملز کی ملی بھگت سے پاسکو سے ملنے والی گندم مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت بڑھ چکی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بغیر ریکارڈ کی تصدیق کے فلورملز کی مارکیٹ سپلائی والی گاڑیوں اور عملہ کی پکڑ دھکڑ کیخلاف فلور ملز انڈسٹری میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |