بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 70 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

2دسمبر کوبلوچستان کے تمام اضلاع میںبیلٹ پیپرز اور دیگرضروری سامان کی فراہمی مکمل کرلی جائے گی۔


Wajid Hameed December 01, 2013
سندھ کے بلدیاتی شیڈول کیلیے کل اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا،الیکشن کمیشن ذرائع۔ فوٹو: فائل

7دسمبر کو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 70لاکھ بیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ کاکام پرنٹنگ کارپوریشن نے مکمل کرلیا ہے۔

آج سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے بیلٹ پیپرزکوئٹہ پہنچائے جائیں گے جبکہ کل ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بلوچستان کے دوردراز علاقوں میںبیلٹ کی ترسیل کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے 2سی ون تھرٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ 2دسمبر کوبلوچستان کے تمام اضلاع میںبیلٹ پیپرز اور دیگرضروری سامان کی فراہمی مکمل کرلی جائے گی۔ عملے کی تعیناتی کاکام بھی مکمل کرلیاگیا۔



آئندہ 2روز میںضلعی ہیڈ کواٹرزمیں عملے کی ضروری تربیت کاکام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ 11مئی کے انتخابات میںعملے کی تربیت میںکمی کے باعث انگوٹھے کے نشانات کے ذریعے سے ووٹوںکی تصدیق کے عمل میں الیکشن کمیشن اورنادرا کومشکلات کاسامنا کرناپڑا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے پی سی ایس آئی آرسے تیارمخصوص سیاہی کے استعمال کے لیے پریذائڈنگ افسران کونادرا کی ہدایات کے مطابق خصوصی تربیت دی جائے گی جبکہ سندھ کے شیڈول کے لیے پیرکو اہم اجلاس کے بعدفیصلہ کیاجائے گا۔ نئے قائم مقام الیکشن کمشنرکی اسلام آبادآمد کے بعداجلاس میںشیڈول کااعلان متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |