کینیڈا ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

لاہور سے مالینڈو ایئر کی آخری پرواز سو مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہوگئی


لاہور سے مالینڈو ایئر کی آخری پرواز سو مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی،پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہوگا،اس ضمن میں دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کنٹری منیجرز کو حکومتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہونے اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مالینڈو ائیر نے پاکستان سے ملائشیا کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا ۔گزشتہ روز لاہور سے مالینڈو ائیر کی آخری پرواز سو کے قریب مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں