این آئی سی ایل کیس میں 2 ذیلی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

ڈی جی کی سربراہی میں ٹیم پیرتک مکمل ہوگی،چیئرمین نیب کابیان ریکارڈہوگا.


Wajid Hameed November 30, 2013
تاحال چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری، سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اوردیگر افرادکے خلاف تحقیقات کاآغاز نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم ٹیم کے سربراہ اورنیب کے ڈی جی ظاہرشاہ نے معاملے کی تیزتر اورمختلف زاویوںسے تحقیقات کیلیے 2ذیلی ٹیمیں بنانے کافیصلہ کیاہے۔

سینئرپولیس افسراور ممبرایس ای سی پی کے نام نیب کوموصول نہ ہونے پرابھی ان کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم مکمل نہیںہوئی تاہم امکان ہے کہ پیرتک دونوں اداروںسے افسران کے ناموں کو فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیم آئندہ پیر سے کام شروع کردے گی ۔اس کیس میں 3 ٹیمیںکیس کی 3مختلف زاویوںسے تحقیقات کریں گی۔



ان میںمبینہ کرپشن،کیس کے سابق تحقیقاتی افسرظفر قریشی کے بطورایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے تحقیقات کے دوران تبادلے اورایاز خان نیازی کی بطورچیئرمین این آئی سی ایل تعیناتی کے عمل میں ملوث لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرناشامل ہے۔ ابھی تک چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری، سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اوردیگر افرادکے خلاف تحقیقات کاآغاز نہیں ہوسکا۔ چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کابیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم، سابق سیکریٹری عبدالرئوف چوہدری، وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی کے علاوہ دیگرتمام متعلقہ افراد کو نیب ٹیم سوالنامہ دے گی اورسوالنامے کے مطابق ان کے بیانات ریکارڈکیے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |