مہران یونیورسٹی اورامریکی کمپنی میں آئی ٹی انکیو بیٹر کے قیام کا معاہدہ

ذہین طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی کے مواقع ملنے کے علاوہ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ،وائس چانسلر اسلم عقیلی


Express News Desk November 30, 2013
طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم تک رسائی کے لیے ہم ایسا سازگار ماحول دینا چاہتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں مزید اجاگر ہو سکیں۔ مایرین۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور نیویارک کی کمپنی اے آئی سافٹ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مہران یونیورسٹی میں آئی ٹی انکیوبیٹر قائم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب مہران انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس میں وی سی محمد اسلم عقیلی اور امریکی کمپنی کے ڈائریکٹر و چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر روشن شیخ نے معاہدے پر دستخط کیے۔



اس موقع پر محمد اسلم عقیلی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ذہین طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم تک رسائی کے لیے ہم ایسا سازگار ماحول دینا چاہتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں مزید اجاگر ہو سکیں۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے کہا کہ اے آئی سافٹ کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے جو یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس اور دیگر امور میں مالی مدد فراہم کرے گا، تاکہ اس پروگرام میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |