بین کٹنگ نے محمد حسنین اور نسیم شاہ کو بہترین بالرز قرار دے دیا

محمد حسنین اور نسیم شاہ دونوں بالرز بہت تیز رفتار اور شاندار بولنگ کررہے ہیں، بین کٹنگ


محمد حسنین اور نسیم شاہ دونوں بالرز بہت تیز رفتار اور شاندار بولنگ کررہے ہیں، بین کٹنگ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بین کٹنگ نے محمد حسنین اور نسیم شاہ کو بہترین بالرز قرار دے دیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بین کٹنگ نے کہا کہ ہماری ٹیم سب سے ینگ پولرز پر مشتمل ہے، اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان سلطانز کے خلاف میچ بہت اہم ہے، میچ میں بولرز دئیے گئے پلان پر عمل کرنے میں کامیاب رہے تو ہماری پوزیشن بہتر ہوسکے گی، پریکٹس میں اسی ایشو پر کام کر رہے ہیں، اگلے میچز سے پہلے خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

پی ایس ایل میں اپنی بہترین پرفارمنس کا ذکر کرتے ہوئے دراز قد کٹنگ نے کہا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں، ذاتی طور پر راولپنڈی میں کھیلی گئی اننگز مجھے اب تک کی پسندیدہ اننگز ہے۔

پاکستان نوجوان فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کٹنگ نے انہیں ٹیلنٹڈ قرار دیا اور کہا کہ دونوں اس وقت دونوں بالرز بہت تیز رفتار اور شاندار بولنگ کررہے ہیں، ان کے ہاتھ میں نئی گیند ہونے پر کوشش ہوتی ہے کی نیٹ پر زیادہ سامنا نہ ہو۔ پی ایس ایل کے گزشتہ میچز میں بولرز مشکل صورتحال پر قابو نہیں پارہے تھے جس کے باعث حریف ٹیموں کو برتری ثابت کرنے کا موقع مل رہا تھا۔

پاکستان میں اپنے قیام پر انہوں نے کہا کہ ہمارا یہاں وقت بہت اچھا گزر رہا ہے، ورلڈ الیون کے ساتھ آ چکا ہوں، ایسی جگہ بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو پہلے نہیں دیکھی تھیں، سیکیورٹی سمیت سب کچھ بہت شاندار ہے، شائقین کی سپورٹ زبردست ہے، اگلے پانچ برس کے دوران بڑی ٹیموں کی آمد کی توقع کی جا سکتی ہے، پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والوں کا ملک ہے اور انہیں حق حاصل ہے کہ تمام بڑی ٹیمیں یہاں آکر کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔