ایس ایس پی مفخر عدیل کے بعد اس کا ذاتی ملازم بھی لاپتہ

تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے، دوستوں کے انکشافات


تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے، دوستوں کے انکشافات فوٹو: فائل

شہباز تتلہ کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل کے بعد ایک اور کردار لاپتہ ہو گیا جبکہ ایس ایس پی مفخر عدیل کی کہانی حقیقت کا روپ دھارنے لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے، اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں نے نئے انکشافات کردیے تفتیش کاروں نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی بھی تلاش شروع کر دی۔

لاہور میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس کی گتھیاں سلجھنے کے بجائے الجھتی جا رہی ہیں، تاحال کوئی سرا پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف کیا گیا کہ مفخرعدیل نے کوئی ڈرامہ لکھا جس کی شوٹ کے لیے گھر تیزاب منگوایا، تیزاب لانے کی ذمہ داری اہلیہ کے ملازم عرفان کو دی گئی۔

جو قسطوں میں تیزاب کی گیلنز لاتا رہا، دھول اڑانے کے لیے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کے لیے منگوائی گئی۔ ابتک کی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہباز تتلہ کے مبینہ قتل کی باقاعدہ پلاننگ کی گئی اور سکرپٹ کے مطابق قتل کر کے نعش روہی نالے میں بہا دی گئی، اصل حقائق شہباز تتلہ کی لاش اور ایس ایس پی مفخر عدیل کے ملنے سے ہی سامنے آ سکیں گے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لاپتہ ہونے سے قبل مفخر عدیل نے تین بار اپنی لوکیشن بدلی۔ان کی لوکیشن پہلے گھر نواب ٹاون سے فیصل ٹاون پھر روہی نالہ اور پھر فیصل ٹاون آئی۔ تفتیشی اداروں نے مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تلاش بھی شروع کردی ہے.

مفخر عدیل کے لاپتہ ہوتے ہی عرفان بھی منظر سے غائب ہو گیا تھا، خدشہ ہے کہ وہ بھی ایس ایس پی کے ساتھ ہی فرار ہوا ہے، پولیس کو شک ہے کہ عرفان کے پاس شہباز اور مفخر کے لاپتہ کیس میں اہم معلومات ہیں، جس کے ملنے سے کیس میں اہم پیش رفت ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |