ڈرائیونگ کے دوران موبائل ہینڈ فری کا استعمال بھی قاتل ثابت ہو سکتا ہے

دوران ڈرائیونگ ہینڈفری پر بات کرنے سے دماغ کے اس حصے میں خون کی روانی کم ہوجاتی ہےجو انسانی بصارت کو کنٹرول کرتا ہے۔


Khurram Mansoor Qazi November 24, 2013
رائیونگ کے دوران کیا گیا عمل کوئی بھی ڈرائیور کی استعدادِ کار کو متاثر کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

جب سے موبائل فون متعارف ہوئے ہیں حادثات کی تعداد میں بھی قابل ذکر حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

بار بار تجربات کے بعد لوگوں کو یہ بات تو سمجھ آ گئی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت جب آپ ایک ہاتھ سے گاڑی چلا رہے ہوں اور دوسرے ہاتھ سے موبائل کان سے لگایا ہو تو ایکسیڈنٹ کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ موبائل فون سنتے وقت حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ جانے والے افراد کے دوستوں کو کئی دفعہ یہ نصیحت کرتے سنا گیا ہے کہ ''ارے بھائی اگر اتنی ہی ضروری کال تھی تو ہینڈفری استعمال کرنا چاہئے تھا۔ اس طرح دونوں ہاتھ بھی سٹیئرنگ پر جمے رہیں گے اور تم آرام سے موبائل کال بھی سن سکتے ہو۔'' جبکہ حادثے سے بچ جانے والا فرد بھی خفت بھرے انداز میں کہتا ہے کہ ''جی ہاں! بس غلطی ہو گئی' آئندہ ہینڈفری ہی استعمال کروں گا۔'' مگر اس طرح کا مشوروہ دینے والے افراد کو شاید یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ یہ مشورہ دے کر اپنے دوست یا پیارے کو خود خطرات میں دھکیل رہے ہیں۔

کینیڈا میں ہونے والی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ہینڈفری کا استعمال بھی حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس تحقیق میں کچھ ڈرائیور حضرات کی ذہنی استعداد کو پرکھنے کے لئے ایک سپیشل ایم آر آئی (MRI) مشین کے ساتھ سٹیئرنگ ویل' ایکسیلیٹر اور کلچ منسلک کیا گیا اور ان ڈرائیور حضرات کو ہینڈ فری پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کے لئے کہا گیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق جب ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور ہینڈفری پر بات کرنے میں مصروف ہوئے تو ان کے دماغ کے اس حصے میں خون کی روانی میں کمی آ گئی کہ جو انسانی بصارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران جو بھی فعل یا عمل کیا جاتا ہے وہ ڈرائیور کی بصارت اور نتیجتاً ڈرائیونگ کے دوران مطلوبہ استعدادِ کار کو متاثر کرتا ہے۔ ہم آپ کو خبردار کرتے ہیں کہ گاڑی چلاتے وقت اپنی تمام تر توجہ ڈرائیونگ پر ہی مرکوز رکھیں ورنہ حادثات آپ کے منتظر رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں