بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی

حادثے کے وقت اسٹوڈیو میں کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو‘ کی شوٹنگ جاری تھی


February 20, 2020
حادثے کے وقت کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو‘ کی شوٹنگ اسٹوڈیو میں جاری تھی (فوٹو: سوشل میڈیا)

MUZAFFARABAD: بالی ووڈ کے مقبول اداکار کمل ہاسن کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب کمل ہاسن کی فلم 'انڈین ٹو' کی شوٹنگ بھارتی شہر چنائی کے ایک اسٹوڈیو میں جاری تھی۔ سیٹ پر کرین کا سین فلمایا جا رہا تھا کہ اس دوران کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔



پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں ہمارے تین محنتی ساتھی دنیا سے چلے گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔


اس حوالے سے فلم کی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلم 'انڈین ٹو' کے سیٹ پر ہونے والے حادثے کا سن کر مجھے صدمہ پہنچا، سمجھ نہیں آرہا کہ جان گنوانے والوں پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کروں، میری ہمدردی اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں