کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ

 22 سالہ طالبعلم ڈاؤ اوجھا کیمپس کے آئسولیشن وارڈمنتقل،نمونے این آئی ایچ بھیج دیے گئے


ریجا فاطمہ February 20, 2020
 22 سالہ طالبعلم ڈاؤ اوجھا کیمپس کے آئسولیشن وارڈمنتقل،نمونے این آئی ایچ بھیج دیے گئے فوٹو:فائل

شہر میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔

کراچی میں 22 سالہ طالبعلم کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسز اوجھا کیمپس کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا، مشتبہ شخص کے لیے گئے ٹیسٹ کے نمونے اسلام آباد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دیے گئے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کے ذرائع کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 22 سالہ طالبعلم جس کا تعلق کراچی سے ہے، کو کورونا وائرس کی علامات کی بنیاد پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں