سرکاری گندم 1300 روپے من کرنے پر پنجاب کے پی وزرائے اعلیٰ سے رائے طلب

گندم کی قیمت فروخت میں 75 روپے کمی کی تجویز میاں اسلم نے پیش کی


رضوان آصف February 18, 2020
کمی 15 اپریل تک ہو گی، 1 ارب 80 کروڑ کی اضافی سبسڈی دی جائے گی، اکثر ارکان عارضی کمی کے حق میں نہیں، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے آٹا تھیلا قیمت میں 35 روپے کمی لانے کی خاطر سرکاری گندم کی قیمت فروخت 1375 روپے فی من سے کم کرکے 1300 روپے مقرر کرنے بارے پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی پیش کردہ تجویزپر آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی سے رائے طلب کر لی ہے۔

گندم کی قیمت 1300 روپے مقرر کرنے سے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 805 روپے سے کم ہو کر 770 روپے ہوسکتی ہے تاہم وزیر صنعت کی پیش کردہ تجویز کے مطابق یہ کمی صرف 15 اپریل تک ہو گی اور اس کمی کی خاطر پنجاب حکومت 1 ارب 80 کروڑ روپے کی اضافی سبسڈی برداشت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کا محکمہ خوراک اور وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے اکثریتی ارکان صرف 2 ماہ کیلئے آٹے کی قیمت میں مصنوعی کمی کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں ہیں۔

وزیر صنعت پنجاب نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت گندم کی سرکاری قیمت فروخت 75 روپے کم کر کے 1300 روپے فی من مقرر کر دے تو بیس کلو آٹا تھیلا 35 روپے کمی کے بعد ریٹیل میں 770 روپے قیمت پر فروخت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |