فاسٹ بالر ڈیل اسٹین بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے


اسپورٹس رپورٹرز February 16, 2020
جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON DC: جنوبی افریقہ ٹیم کے معروف فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل فائیو میں فرنچائز کا حصہ بنیں گے، 36 سالہ ڈیل اسٹین پیرکو کراچی پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ کی بیٹنگ لائن کو مزید استحکام پہنچانے کے لیے جنوبی افریقہ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی پیر کو پاکستان پہنچ کر اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔