بلدیاتی انتخابات بلوچستان میں 17832 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

الیکشن کمیشن کی جانب سے70 لاکھ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے انتظامات شروع


Wajid Hameed November 21, 2013
انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زائدعملے کو تربیت پولنگ سے ایک ہفتہ قبل دی جائے گی فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 17 ہزار 832 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مجموعی طور پر 19 ہزار 419 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار40امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے صوبے کی7ہزار190 یونین کونسل اور635 ڈسٹرکٹ یونین کونسلوں ایک میٹروپولیٹن ، 53 میونسپل کمیٹیوںاور4میونسپل کارپوریشنزکے نمائندوں کا انتخاب کیا جائیگا امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی ہے الیکشن کمیشن نے70لاکھ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کی تیاری کیلیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔



حکام کے مطابق اس کیلیے صرف دودن درکارہونگے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 7دسمبرکے انتخابات کیلیے حساس ترین مقامات کیلیے پاک فوج کی خدمات کیلیے سیکریٹری دفاع کی جانب سے مکمل تعاون اورجہاں بھی فورس درکارہوگی وہ فرہم کی جائیگی،بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کیلیے ایک لاکھ سے زائد عملے کوبھی تربیت پولنگ سے ایک ہفتہ قبل دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |