امریکا کا حافظ سعید کی سزا کا خیر مقدم

حافظ محمد سعید کو سزا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے، امریکی دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 13, 2020
حافظ محمد سعید کو سزا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے، امریکی دفتر خارجہ

امریکی دفتر خارجہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں سزا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے بیورو برائے وسطی و جنوبی ایشیائی امور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھی کو دی گئی سزا کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید

امریکا نے کہا کہ حافظ سعید کو سزا 2 سمتوں میں اہم قدم ہے کہ لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے اور پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کررہا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پر غیر ریاستی عناصر کو کام کرنے کی اجازت نہ دینا پاکستان کے مستقبل کے مفاد میں ہے۔



واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھی کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں