میئر کراچی کا سرکاری زمین سے قبضہ چھڑانے کیلیے ڈی جی رینجرز کو خط

پولیس نے زمین چھڑانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی لہذا رینجرز زمین واگزار کرانے میں مدد کرے، میئر کراچی


ویب ڈیسک February 09, 2020
رینجرز زمین واگزار کرانے میں مدد کرے، میئر کراچی۔ فوٹو : فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی زمین سے قبضہ چھڑانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے پولیس کے روئیے سے تنگ آگر رینجرز سے مدد طلب کرلی ہے اور کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا دیا ہے۔

خط میں وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی 200 ایکڑ زمین پر مافیا قبضہ کررہی ہے، دسمبر میں مافیا کے کارندوں نے کے ایم سی سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کیا جب کہ 3 جنوری کو پاک کالونی تھانے میں زمین پر قبضے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی لہذا رینجرز قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے میں مدد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں