مشرف دور کے اہم افراد کا تحقیقاتی کمیٹی سے تعاون سے انکار

ایف آئی اے کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے 25 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔


Asad Kharal November 19, 2013
ایف آئی اے کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے 25 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلیے تحقیقاتی کمیٹی کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کے بعض سرکردہ اور بااثر لوگوں نے ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے اور کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا ۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا ہے کہ کمیٹی نے کیس کے مرکزی ملزم کے متعلق شواہد کاجائزہ لیا اور 25 کے قریب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ مشرف دور کے بعض بااثر افراد نے تحقیقات کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا اور کمیٹی کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا۔



کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کے ذریعے وزارت قانون کو بھجوا دی تا کہ سابق صدر کیخلاف مزید کارروائی کیلیے خصوصی عدالت قائم کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں