شوگر ملز کے لیے جرمانے سزائیں بڑھانے کا فیصلہ

پہلی بار کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو بااختیاربنانے کیلئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


رضوان آصف February 04, 2020
پہلی بار کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو بااختیاربنانے کیلئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ فوٹو:فائل

پنجاب میں شوگر ملزکو ریگولیٹ کرنے اور ان کے گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمت بڑھانے کو روکنے کیلیے حکومت نے سخت ترین سزائیں اور جرمانے نافذ کرنے اور تمام جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی تاریخ میں پہلی بار کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو بااختیار بنانے کیلئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مجوزہ قانونی ترامیم کے مطابق کسانوں کو گنے کی ادائیگی میں تاخیر، ناجائز کٹوتی، کم وزن تولنے،حکومت کو درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سرکاری قیمت سے زائد پر فروخت جیسے جرائم پر سزا کو ایک سال سے بڑھا کر 3 سال قید کیا جا رہا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |