سلمان بٹ کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد تینوں کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی کیے جانے کا امکان ہے


Abbas Raza February 02, 2020
تینوں کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

سلمان بٹ، کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ان کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیموں سے نظر انداز 3 کرکٹرز سابق کپتان سلمان بٹ، وکٹ کیپر کامران اکمل اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، تینوں فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کے مکمل فزیکل فٹنس ٹیسٹ 28 جنوری کو ہوئے تھے جس میں تینوں سابق کھلاڑی سوائے رننگ کے کسی بھی ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاصل نہ کرپائے۔

تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ قومی ٹیم کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک نے لئے تھے، کرکٹرز نے ابھی تک صوبائی ٹیموں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط بھی نہیں کیے ہیں۔ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کر پانے پر تینوں کو جرمانے کرنے پر غور بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اب تک صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی پاداش میں بھی تینوں کے خلاف کارروائی پر غور جاری ہے، صوبائی ٹیموں کے مینجرز اور کوچز نے صوبائی کنٹریکٹ کے معاملے پر پی سی بی سے پالیسی واضح کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں