بلدیاتی الیکشن کے نئے شیڈول تک ووٹ اندراج کی اجازت

18 سال کی عمرکوپہنچنے والے شہری بھی الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاترمیں ووٹ درج کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔


Wajid Hameed November 17, 2013
پنجاب ، سندھ اورخیبرپختونخوا کے شہری نیا شیڈول جاری ہونے تک اپنے ووٹ تبدیل اورنئے ووٹ رجسٹرکرا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیاتی انتخابات کیلیے پنجاب اور سندھ کے شیڈول منسوخ ہونے کے بعد پنجاب ، سندھ اورخیبرپختونخوا کے شہری نیا شیڈول جاری ہونے تک اپنے ووٹ تبدیل اورنئے ووٹ رجسٹرکرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرزکو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تینوںصوبوں میں جو بھی ووٹر اپنے ووٹ تبدیل کرانا چاہیں وہ اپنے ضلعی الیکشن کمیشن دفاتر میں ووٹ تبدیل کرانے کا فارم بھرکر جس یونین کونسل میں رہائش پذیر ہیں وہاں پر رجسٹرکرا سکتے ہیں ۔



18 سال کی عمرکوپہنچنے والے شہری بھی الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاترمیں ووٹ درج کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |