گندم خریداری کیلیے جنگی اقدامات کا فیصلہ امدادی قیمت بڑھنے پرغور

مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے کم مدتی اور طویل مدتی منصوبے بیک قت شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے


رضوان آصف January 31, 2020
مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے کم مدتی اور طویل مدتی منصوبے بیک قت شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں غذائی استحکام کو بحال اور مضبوط بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے گندم کی فصل کی حفاظت اور سرکاری خریداری اہداف مکمل کرنے کیلئے غیر معمولی اور جنگی نوعیت کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسکو اور ٹی سی پی کے ذریعے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے کم مدتی اور طویل مدتی منصوبے بیک قت شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت اس آپشن پر بھی خفیہ طور پرلیکن سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ خریداری مہم کے آغاز سے قبل جائزہ لے کر ضرورت محسوس ہونے پر گندم کی امدادی قیمت خرید (سپورٹ پرائس)میں اضافہ کر کے سرکاری اہداف مکمل کیے جائیں۔

45 لاکھ ٹن پنجاب، 14 لاکھ ٹن سندھ محکمہ خوراک کا ہدف ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت 3 اور وفاقی محکمہ پاسکو کا خریدار ی ہدف 18 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |