نیشنل اسمبلی پیٹرول قیمتوں پراتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کا واک آؤٹ

اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔


Sameer September 04, 2012
اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔ فوٹو: اے پی پی

KARACHI: پیر کو ہونے والے نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرول کی حالیہ بڑھائے جانے والی قیمتوں پر احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے 45 وے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موؤمنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ بڑھنے والی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ حکومت نے کسی سے مشاورت کیے بغیرگزشتہ 2 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔

اے این پی کے رہنما سید حیدرعلی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اضافہ فوری طور پرواپس لے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔