بھارت نے 2 شہری پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے

بھارت سے رہائی پانے والے ایک نوجوان کا تعلق لاہور جب کہ دوسرے کا قصور سے ہے


آصف محمود January 14, 2020
دونوں شہریوں کو تقریباً دوسال بعد رہائی ملی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

بھارت نے 2 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا ہے۔

بھارتی حکام نے 2 شہریوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کیا، دونوں شہریوں کو تقریباً دوسال بعد رہائی ملی ہے۔ رہائی پانے والے ایک نوجوان کا تعلق لاہور دوسرے کا قصور سے ہے۔

سجاد حیدرکا تعلق لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے ہے جب کہ مبشر بلال قصور کے سرحدی علاقے کا رہنے والا ہے۔ مبشربلال کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 2 سال قبل غلطی سے بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا۔دونوں پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 6 جنوری کو 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے جس کے جواب میں بھارت کی طرف سے 2 پاکستانی شہریوں کو رہائی مل سکی ہے۔

یکم جنوری 2020 کو پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے ملک میں قید شہریوں کی فہرستوں کی کا تبادلہ کیا تھا جس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں 366 پاکستانی قید ہیں جن میں 263 سول جبکہ 99 ماہی گیرشامل ہیں۔اسی طرح پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی تعداد 282 ہے جن میں 55 سول جبکہ 227ماہی گیرشامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں