محکمہ شہری دفاع افرادی اور مالی مشکلات کا شکار

رضاکاروں کی 30 ہزار آسامیاں خالی، رجسٹرڈ52 ہزار میں سے صرف 7300 فعال ہیں


رضوان آصف January 06, 2020
رضاکاروں کی 30 ہزار آسامیاں خالی، رجسٹرڈ52 ہزار میں سے صرف 7300 فعال ہیں ۔ فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: محکمہ شہری دفاع افرادی اور مالی مشکلات کا شکار ہوگیا۔دیہاڑی داررضاکاروں کے فنڈزمیں 24 فیصد کٹوتی نے معاملات مزید خراب کردیے۔

پنجاب میں رضاکاروں کی 82 ہزار آسامیوں میں سے 30 ہزار خالی ہیں جبکہ رجسٹرڈ52 ہزار رضاکاروں میں سے صرف 7300 فعال ہیں، جن میں دیہاڑی داروںکی تعداد2112 ہے۔حکومت کوتنظیم نوکیلئے دی گئی تجاویزمیں سول ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بھاری جرمانوں کانفاذاور نصاب میں تبدیلی شامل ہے۔ تحصیل سطح پر فائر سیفٹی انسپکٹرز بھرتی کرنے کی سکیم بھی تیار کی گئی ہے۔

آتشزدگی سے بچاؤ کیلیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تمام کمرشل یونٹس کا سروے کر کے ڈیٹا بنک تیار کیا جائے گا ۔نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کو شہری دفاع کی تربیت دینے کیلئے مری میں سمر کیمپ ہوں گے۔حکومتی امداد و مخیر شخصیات کے تعاون سے ''رضاکار بہبود فنڈ'' قائم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب الطاف بلوچ نے بتایا ڈیڑھ لاکھ طلبہ وطالبات کوشہری دفاع کی تربیت دی، اسی طرح کمرشل سیکٹر میں 34 ہزاراور سرکاری محکموں میں 19 ہزارجبکہ 80 ہزار شہریوں کو تربیت دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |