رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

نوڈویروٹوپروجیکٹ کیلیے غیرمعیاری مشینری کی درآمدپھرمشینری دوسرے پروجیکٹ کیلیے منتقل کرنے کاالزام


Wajid Hameed November 07, 2013
کیس میں ملزمان کی تعداد9ہوگئی،سماعت19نومبرکوہوگی،حکم امتناع کے باعث2ملزمان کامعاملہ موخرہے فوٹو : فائل

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم راجاپرویز اشرف کو رینٹل پاورپروجیکٹ نوڈیرو ٹومیں ملزم نامزدکرتے ہوئے اسلام آبادکی احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائرکردیاہے۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیرریفرنس کی سماعت19نومبرکو کریں گے۔ راجا پرویز اشرف پرنیب کی انویسٹی گیشن ٹیم نے مذکورہ پروجیکٹ میں بطوروزیرپانی وبجلی اختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام عائد کیاہے۔وزیر پانی وبجلی کی حیثیت سے نوڈیروٹوپروجیکٹ کیلیے غیر معیاری مشینری کی درآمد اور پھر اس کو دوسرے پروجیکٹ کیلیے منتقل کرنے کے فیصلے راجاپرویزاشرف کی منظوری سے کیے گئے جواختیارات کے ناجائزاستعمال کے زمرے میں آتاہے اوراس باعث قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔



راجاپرویز اشرف کے ملزم نامزدہونے سے نوڈیروٹو میں کل نامزدملزمان کی تعداد نو ہوگئی جبکہ لاہورہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث دونامزدملزمان اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔چیئرمین نیب نے پراسیکیوشن ونگ کواحکامات دیے ہیں کہ اس معاملے کو بڑی باریک بینی سے دیکھاجائے اورعدالت سے حکم امتناع خارج کرایا جائے۔

نیب کی جانب سے پہلے سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع،ایڈیشنل سیکریٹری پانی وبجلی شیخ ضراراسلم،سابق ایم ڈی پیپکو انجینئرطاہربشارت چیمہ،سابق ڈائریکٹرپیپکوملک محمد عباس،سابق ایم ڈی پیپکورسول خان محسود،سابق جی ایم واپڈا وزیر بھائیو،عبدالمالک میمن ،طارق نذیرکو ملزم نامزدکیا گیاتھا ۔آئی این پی کے مطابق یہ ریفرنس263 صفحات پرمشتمل ہے۔احتساب عدالت کے رجسٹرارآفس نے اسکروٹنی مکمل کرکے ضمنی ریفرنس مزیدکارروائی کیلیے احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکوبھجوا دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔